21 اکتوبر 2013 - 20:30
اخوان المسلمین نے عرب انقلابات سے ناجائز فائدہ اٹھایا

لیبیا کی سابق عبوری قومی کونسل کے سربراہ مصطفی عبدالجلیل نے کہا: کہ تنظیم یافتہ اخوان المسلمین گروپ نے عربی بہار سے ناجائز فائدہ اٹھا اور عوامی انقلابات کو اخوانی انقلابات کا نام دیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصطفی عبدالجلیل نے لندن سے شائع ہونے والے اخبار الشرق الاوسط سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: اخوان المسلمین کا یہ سیاسی رویہ تیونس، لیبیا اور مصر میں بڑا واضح ہوکر سامنے آيا اور مصر کے اخوان المسلمین سے وابستہ معزول صدر محمد مرسی اپنی ایک سالہ کارکردگی میں حیرت اور بے مقصدیت سے دوچار ہوکر اخوان کی پالیسیاں نافذ کرنے میں جلد بازی سے کام لیا۔ انھوں نے کہا: مرسی نے مصر میں عدلیہ اور فوج کے معاملات میں بےجا مداخلت کی، انھوں نے اٹارنی جنرل کو برطرف کیا اور فوج میں بھی بڑی تعداد میں اعلی افسران کو جبری ریٹائر کیا تاکہ اخوان سے وابستہ افراد کو زیادہ وسیع سطح پر سرگرم عمل ہونے کا موقع فراہم کریں اور انھوں نے ایسے علاقوں بھی اخوانی گورنر تعینات کئے جہاں اخوان المسلمین کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ انھوں نے کہا: مرسی نے کچھ کرنے کے بجائے جلدبازی کو اپنی پالیسی بنائے رکھا جس کے باعث وہی ہوا جو ہونا چاہئے تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭